جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، 26 ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26 ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، جعلی حکومت نے عارضی فائدے کیلئے ملک کے عدالتی نظام کو دا پر لگا دیا ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما ضمیر کے قیدی بنے ہیں۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لیکن ملک کو تباہی کے دہانے پر ضرور پہنچا دیا، عمران خان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، نواز شریف اور زرداری کی طرح کوئی ڈیل کر کے ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر... سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر امریکا، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دیدیا ایران پرحملے کے بعدہندوتوا اور یہود کی سازش، پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعلی حکومت بانی بیرسٹر سیف
پڑھیں:
وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔
ایکسپریس کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔