اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو بڑی دھمکی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔
اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر دفاع ایران کے
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :