ایرانی ہمارے بھائی ہیں، ہم ایرانی مفادات کا تحفظ کریں گے، ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایک بیان میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ ہیں، عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے مزید کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ ہیں، ہم ایرانی مفادات کا تحفظ کریں گے، ایرانی ہمارے بھائی ہیں ان کا دکھ درد، غم مشترک ہے، اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، فلسطین میں بچے شہید ہو رہے ہیں اسلامی ممالک خاموش ہیں، اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں مضبوط آواز اٹھ رہی ہے، مغربی دنیا کی غیر مسلم عوام اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ غیر مسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں لیکن مسلم ممالک حکمرانوں کے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کا اتحاد اس وقت نظر آنا چاہیئے، کچھ مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں، اسلامی دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات فی الفور منقطع ہونے چاہئیں کیونکہ اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور مسلم ممالک کو اس ہاتھ کو جھٹک دینا چاہیئے، انہوں نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی ہے وہ مل کر ایسی اسٹریٹجی بنائیں جس سے اسرائیل کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے عالمی قوتوں سے دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ بھی کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ مسلم ممالک اسرائیل کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔