بااثر ممالک نے ایران کیخلاف ووٹ دینے کا کہا ہم نے صاف انکار کیا، اسحاق ڈار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔
جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو اسرائیل پر جوہری حملے کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت کا پروپیگنڈا من گھڑت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، پاکستان کا جوہری پروگرام سیکیورٹی کےلیے ڈیٹیرنس ہے اور ہمارا یہ بیانیہ دنیا میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا تھا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام سفارتی فورمز پر ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور کرے گا، ہم ہر فورم پر اپنا کردار تنازع کے پرامن حل کے لیے ضرور ادا کریں گے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت سے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم بھارت سے صرف دہشت گردی پر نہیں کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے جھوٹ کی وجہ سے دنیا میں بے نقاب ہوا، دنیا میں اس نے وفود بھیجے جو ناکام ہوئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں واضح ہدایات تھیں کہ جو ہماری فضائی حدود کو پار کرے گا نشانہ بنائیں گے، دنیا کو بتایا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے آپ ریکارڈ چیک کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ این پی ٹی پر ہمارا موقف ہے جب تک بھارت سائن نہیں کرتا ہم بھی نہیں کریں گے، بھارت کی خطے میں سپرمیسی کا تاثر حالیہ کشیدگی میں ختم ہوچکا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، سوشل میڈیا پر زیرگردش متعدد ویڈیوز فیک ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے نے کہا کہ
پڑھیں:
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔
بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگیبھارتی ٹیم کے اس فیصلے کی حمایت بعض سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی کی ہے، جن میں سریش رائنا اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی عوامی طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔
اس حوالے سے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے کہا ’ہم بھارت چیمپیئنز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف سیمی فائنل محض ایک کھیل نہیں، دہشتگردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ایسے کسی بھی ایونٹ کی حمایت نہیں کرسکتے جو پاکستان جیسے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔‘
انہوں نے مزید کہ کہ ایز مائی ٹرپ بھارت کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے خود کو علیحدہ کرتا ہے۔‘
بھارت کے لیے یہ ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ڈی آر ایس طریقے سے 88 رنز کی شکست کھائی، جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا واحد پوائنٹ پاکستان کے خلاف منسوخ شدہ میچ سے ملا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں صرف 13.2 اوورز میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
کیا بھارت اب سیمی فائنل کھیلے گا؟ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا کہ بھارت کے انکار کے بعد سیمی فائنل کا کیا ہوگا، یا پاکستان چیمپیئنز کو فائنل میں براہِ راست رسائی دی جائے گی، تاہم اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو پاکستان براہ راست فائنل میں چلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی انکار بھارت پاکستان پی سی بی سیمی فائنل فائنل کرکٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز