موساد کے متعدد جاسوس گرفتار، ایران کے پولیس کمانڈر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران کے محکمہ پولیس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اتوار کی رات بھی تہران کے مضافات میں واقع شہر رے میں پولیس اہلکاروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور 200 کلوگرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد اور متعدد ڈرون طیارے اور ایف پی وی کے پرزے برآمد کیے جنہیں دہشت گردانہ حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے محکمہ پولیس کے کمانڈر جنرل احمد رضا رادان نے بتایا ہے کہ اس جنگ میں فطری بات ہے کہ جاسوس عناصر نے بڑھ چڑھ کر اپنی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دیں لیکن عوام کی مدد سے ان جاسوسوں اور غداروں کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے۔
جنرل احمد رضا رادان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی شرپسندی اور سپاہ اسلام کے سپوتوں کے منہ توڑ جواب کے بعد اس بات کی مکمل توقع تھی کہ ملک کے غدار عناصر کو ایران کے خلاف جاسوسی کے لیے زیادہ استعمال کیا جائے لیکن ایران کے بیدار عوام کی رپورٹوں کی مدد سے اور پولیس اہلکاروں کی مسلسل کارروائیوں کے بعد ان عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات بھی تہران کے مضافات میں واقع شہر رے میں پولیس اہلکاروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور 200 کلوگرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد اور متعدد ڈرون طیارے اور ایف پی وی کے پرزے برآمد کیے جنہیں دہشت گردانہ حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس کے کمانڈر کے مطابق موساد سے وابستہ ان عناصر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔ آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔