بلوچستان گرینڈ الائنس نے صوبائی بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے، اتحاد کا مؤقف ہے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بجٹ اجلاس کے دوران بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

گرینڈ الائنس کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے 18 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری کارروائی کی جائے، جس میں تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ، ملازمین میں تنخواہی تفریق کا خاتمہ، پنشن اصلاحات کے تحت جاری تمام ملازم دشمن نوٹیفکیشنز کی واپسی، اور ریٹائرمنٹ کا عمل پنجاب کی طرز پر خودکار اور آن لائن نظام کے تحت لانے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے قلات پریس کلب کے باہر ہڑتالی کیمپ قائم کردیا

دیگر مطالبات میں اداروں کی نجکاری کا خاتمہ، کنٹریکٹ اور پروجیکٹ بیسڈ بھرتیوں کا اختتام، ہاؤس رینٹ، میڈیکل، اور دیگر الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ، اختیارات کی ضلعی سطح پر منتقلی، ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کی فراہمی، تنخواہوں پر ٹیکس میں کمی، اور صنعتی مزدوروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات شامل ہیں۔

گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام لیبرز کو ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی میں رجسٹر کیا جائے، کوئلہ کانوں میں حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، اور ملازمین کی تنظیموں پر عائد پابندیاں ختم کر کے ان کے خلاف کارروائیوں سے گریز کیا جائے, مزید یہ کہ جامعات میں جاری مالی بحران کے خاتمے کو ترجیح دی جائے۔

مزید پڑھیں:حکومت بلوچستان کا ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

دوسری جانب حکومت بلوچستان آج اسمبلی میں اپنا دوسرا سالانہ بجٹ پیش کر رہی ہے، جس کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسمبلی کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج بجٹ بلوچستان اسمبلی بلوچستان گرینڈ الائنس چارٹر آف ڈیمانڈ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی بلوچستان گرینڈ الائنس چارٹر ا ف ڈیمانڈ گرینڈ الائنس کے لیے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش