اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
محمد عمران : اٹک میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا کی جانب سے ضلع بھر میں 15 روزہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت مویشیوں کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جو ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے تک برقرار رہے گی۔
رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جو 30 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران کسی بھی قسم کے اجتماعات یا ممنوعہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔
محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور لائیو اسٹاک حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور عوام میں بیماری سے متعلق آگاہی مہم چلائیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہیلتھ ایمرجنسی گئی ہے
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی اجتماعات، دھرنے، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر 15 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر پندرہ روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش یا استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے شناخت چھپانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پابندیوں کا اطلاق صرف عام شہریوں پر ہوگا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پابندیوں سے مستثنی ہوں گے۔