شوہر نے کبھی کام کرنے سے نہیں روکا مگر فیشن میں حدود رکھنے کا کہتے ہیں، شنیتا مارشل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے انتخاب میں احتیاط رکھتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر بولڈ لباس پسند نہیں کرتے۔
حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فیشن کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے کپڑے زیادہ بولڈ نہ ہوں کیونکہ ان کے شوہر کو یہ پسند نہیں البتہ ان کے شوہر حسن جوکہ خود بھی اداکار ہیں، نے انہیں کبھی کام کرنے سے نہیں روکا۔
سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی لباس پہنتے وقت احتیاط کرتی ہیں اور کبھی ایسے کپڑوں میں طارق روڈ جانا پسند نہیں کریں گی جس سے لوگ متوجہ ہوں البتہ جب وہ ملک سے باہر ہوتی ہیں تو جو بھی لباس پہننا چاہیں پہنتی ہیں مگر تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرتیں کیونکہ وہ یہ سب کو دکھانا نہیں چاہتیں۔
https://www.
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے حسن کو شادی سے قبل 5 سال تک ڈیٹ کیا تھا اور وہ ان کے خاندان اور گھر والوں کیساتھ بھی وقت گزارتی تھیں جوکہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور انہوں نے کبھی ان سے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔
https://www.instagram.com/reel/DK_k9tdt_HR/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
فرانسیسی حکام کے مطابق امریکی مالیاتی شخصیت اور جنسی جرائم کے مقدمات میں نامزد جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے فرانسیسی ماڈلنگ اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے پیرس کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔
69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیر کی شب ان کے اپارٹمنٹ سے ملی، جبکہ حکام نے موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین کا خفیہ سوسائیڈ نوٹ منظر عام پر، موت کا وقت ’خود چننے‘ پر اظہار اطمینان
سیاد کی وکیل مینیا عرب-ٹیگرین نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ذہنی دباؤ، عوامی بدنامی، طویل انتظار اور شدید اضطراب نے بھی ان کی صحت پر منفی اثرات ڈالے۔
Modeling scout Daniel Siad who introduced women to Jeffrey Epstein found dead in Paris pic.twitter.com/zMobl4buzz
— HatsOff (@HatsOffff) July 22, 2026
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی طور پر دل کا دورہ موت کی وجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز میں ڈینیئل سیاد کا نام تقریباً 2 ہزار مرتبہ سامنے آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ای میل میں سیاد نے مبینہ طور پر ایپسٹین کو لکھا تھا کہ وہ بارسلونا میں موجود ہیں اور ان کے پاس آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون موجود ہے جسے وہ بارسلونا یا پیرس میں ماڈلنگ کے شعبے میں متعارف کرانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین نے ذاتی معاملات کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، بل گیٹس کا انکشاف
اس پر ایپسٹین نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’تصویر؟‘ لکھا تھا۔
اپریل 2009 کی ایک مبینہ ای میل میں سیاد نے براتسلاوا میں ماڈلز کی تلاش کے دوران ایک 17 سالہ سلوواک لڑکی کی تصاویر ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔
پیرس کی پروسیکیوٹر لور بیکو کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور فراڈ سے متعلق فروری میں شروع ہونے والی تحقیقات کے بعد اب تک کم از کم 24 خواتین ایسی سامنے آ چکی ہیں جنہوں نے ڈینیئل سیاد یا دیگر افراد کے خلاف مبینہ جرائم کے حوالے سے خود کو متاثرہ یا گواہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟
سیاد کی وکیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ تفتیش کاروں نے ان سے متعلق تحقیقات کیں، لیکن فوری گرفتاری کے لیے کافی شواہد موجود نہیں تھے۔
’یہ بات فراموش نہیں کی جانی چاہیے کہ ڈینیئل سیاد کے خلاف کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور نہ ہی انہیں کسی عدالتی کارروائی میں باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا۔‘
واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین 2019 میں وفاقی تحویل کے دوران مردہ پائے گئے تھے، جبکہ ان کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اس معاملے پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں آج بھی جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انسانی اسمگلنگ بارسلونا پوسٹ مارٹم جنسی جرائم جیفری ایپسٹین خودکشی ڈینیئل سیاد ماڈلنگ اسکاؤٹ