اطالوی بحری جہاز کراچی بندرگاہ آمد، پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(آن لائن)اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد ‘ پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق اطالوی بحریہ کاجہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پرکراچی پہنچا ہے۔ دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی ۔اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اطالوی بحری
پڑھیں:
10 فیصد ٹیرف کی کمی کے ساتھ ٹرمپ کا اگلے برس چین کے دورے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چین پر عائد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے بتایا کہ ٹیرف 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ٹرمپ نے ملاقات کو "انتہائی مثبت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان متعدد اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک نے سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کرنے اور نایاب معدنیات کی تجارت میں رکاوٹیں ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، جس کے بعد صدر شی جن پنگ امریکا کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین مل کر یوکرین کے معاملے پر تعاون کریں گے، تاہم تائیوان پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ دیگر ممالک کی طرح امریکا کے لیے بھی نیوکلئیر ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنا مناسب ہوگا، تاہم ٹیسٹنگ سائٹس کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔