اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تہران سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایران کو نشانہ بنانے پر شیخ محمد بن زاید نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اماراتی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے امن و استحکام کے ہر اقدام کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ٹیلی فون گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر غور کیا گیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو
مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔