ہمایوں سعید نے خود پر ہونیوالی تنقید کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے خود پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔
ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’لوو گُرو‘ کی کامیابی کے بعد Meet & Greet سیشن کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں اتنا پیار ملا ہے کہ اس پیار کے سامنے مجھ پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ابھی فلم کی تعریف ایک ٹرینڈ بنا ہوا ہے زیادہ تر لوگ فلم کی تعریف کر رہے ہیں تو درمیان میں دو چار لوگ ایسے بھی آئیں گے جو سوشل میڈیا پر فلم کے بارے میں برے کمنٹس بھی کریں گے اور سب لوگوں کا دھیان ڈھیر سارے مثبت تبصروں کو چھوڑ کر صرف اُن دو چار برے کمنٹس کی طرف ہی جائے گا اور وہ لوگوں کو یاد بھی رہ جائیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکار نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ٹرینڈز کو فالو کرکے سب کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے بلکہ وہ سب سے الگ نظر آنا چاہتے ہیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بہت سے تنقید کرنے والے لوگ ایسے ہی ہیں۔
اُنہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں خود ایسا کرتا ہوں جب بھی سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتا ہوں تو اتنے سارے اچھے کمنٹس کو چھوڑ کر میری نظر ان اچھے کمنٹس میں موجود ایک برے کمنٹ پر ہی جاتی ہے اور پھر میں اس کمنٹ کو غور سے پڑھتا ہوں اور یہ بھی چیک کرتا ہوں کہ کس نے وہ کمنٹ کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ یہ سب سائیکلوجیکل گیم ہے اس لیے یہ جو سوشل میڈیا والا سین ہے اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے اور یہ جتنے بھی لوگ سوشل میڈیا پر میری فلم پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں یہ تنقید کرنے کے باوجود بھی فلم دیکھنے سینما آئیں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما قاضی انور نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ٰعلی امین گنڈاپور کو فوجی شہداء کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہیے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوتا تو فوجی جوانوں کے جنازوں میں پہنچ جاتا، پی ٹی آئی کی قیادت سے میں مطمئن نہیں ہوں تو عوام کیسے مطمئن ہو گی؟
قاضی انور کا کہنا ہے کہ پچھلے 6 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو رہی، میں 3 بجے تک انتظار کرتا ہوں، پھر واپس چلا جاتا ہوں
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، سوشل میڈیا پر اسے غدار کہا جاتا ہے، اگر وہ غدار ہیں تو اس کی حکومت کی اہمیت کیا رہ جاتی ہے، پتہ نہیں کون یہ پروپیگنڈا کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ اچھے وکیل ہیں، وکیل میں اور سیاسی میدان سے آئے سیاستدان میں بہت فرق ہے، مجھے ان کی ایمانداری پر نہیں لیکن سیاسی سوجھ بوجھ پر شک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سپورٹ کے بغیر نہ کوئی جدوجہد ہوتی ہے نہ انقلاب آتا ہے، جب تک پی ٹی آئی کی قیادت میدان میں نہیں آئے گی تو عوام کیسے نکلے گی، قیادت کا دیانتدار ہونا ضروری ہے، لوگ ایماندار قیادت کے پیچھے نکلتے ہیں۔
قاضی انور کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پیدا ہونے والے حالات اب سنبھالنا مشکل ہے، دہشت گرد فوج کے راستے میں بارود ڈالتے ہیں۔