پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے، پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ہندوستان کو پاک فوج نے عبرت ناک شکست دی پوری دنیا کو پاک فوج باور کروا چکی ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا دنیا اس وقت یہ بات سمجھ چکی ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی پر جابرانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دینا ہی جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے، اسرائیل کیطرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کا ظلم و جبر عالمی دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے دنیا اسرائیل کی دہشت گردی کا نوٹس لے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے دوران وزیر حکومت سردار ضیا القمر کیطرف سے دیئے گئے عشائیہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد کشمیر سردار ضیا القمر کے علاوہ سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سابق مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں پر سیاسی کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں رکھا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے اور آزادی کی جد و جہد میں ملکر لڑ رہے ہیں ہندوستان نے پاکستان پر جارحیت کی جس کا جواب اسے ایسا دیا گیا کہ دنیا حیران رہ گئی مستقبل میں بھی اگر بھارت نے اپنی روش نہ بدلی اور پاکستان کے خلاف کسی محاذ پر بھی جارحیت کا سوچا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے دنیا اسرائیل کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے ایران ایک پر امن ملک ہے، فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت سے لاکھوں جانیں قربان ہو چکی ہیں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو عالمی دنیا اور انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے حالیہ بھارتی جارحیت میں جسطرح پاک فوج کیساتھ ملکر جنگ لڑی اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ کھڑا رہے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھر پور انداز میں فیصل کریم کنڈی عالمی دنیا کے لیے
پڑھیں:
سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
سعودی عرب میں خواتین کے تخلیقی جوہر کو اجاگر کرنے والا دوسرا فورم آف کریئٹیو ویمن 2025، 4 تا 6 نومبر کو جامعہ نورہ بنت عبدالرحمن اور سعودی نیشنل میوزیم میں منعقد ہوگا، جس کی سرپرستی شاہی خاندان کی شہزادی نورہ بنت سعود بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود کر رہی ہیں۔
فورم کے دوران ایک متاثر کن آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ خواتین فنکارؤں اور ہنرمندوں کے ساتھ ساتھ سعودی فنکارائیں بھی حصہ لیں گی۔
✨ Speaker Announcement ✨
We are honoured to announce Reem Siraj Al-Helwani, Director of the Sustainability Department at the Saudi Electricity Company, as one of the distinguished speakers at the Creative Women Forum Saudi Arabia 2025.
A leading voice in environmental science… pic.twitter.com/9RCgmdu08C
— CREATIVEWOMENPLATFORM (@creativewomen__) November 1, 2025
اس نمائش کا فنی انتظام معروف معمار وڈیزائنر رافائیل بورزیکی کے سپرد ہے، جو ریاض کی حِرفہ ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں روایتی سعودی دستکاری کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔
نمائش میں ترکواز ماؤنٹین پروجیکٹ کے فنکار بھی شریک ہوں گے جو سعودی عرب میں اپنی دسویں سالگرہ منارہا ہے۔
یہ اقدام وزارتِ ثقافت کے سالِ دستکاری پروگرام کا حصہ ہے، جس میں مصور، مجسمہ ساز، ڈیجیٹل فنکار اور دستکار خواتین اپنے فن کے ذریعے خواتین کے بااختیاری، استحکام اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا عالمی اعزاز، 2031 سے ’انٹوسائی‘ کی صدارت سنبھالے گا
اس اقدام کی تکمیل شہزادی نورہ کی وژنری قیادت اور ڈی ایچ ایل سعودی عرب کے عالمی لاجسٹک تعاون سے ممکن ہوئی، جس نے دنیا بھر سے فن پارے ریاض منتقل کیے۔
اختتامی روز، 6 نومبر کو ریاض کے نیشنل میوزیم میں ایوارڈ تقریب اور گالا ڈنر منعقد ہوگا جہاں سعودی تخلیقیت اور عالمی مہارت ایک ہی شام میں جلوہ گر ہوں گے۔
یہ فورم دنیا بھر سے 500 سے زائد ہنر مند، کاروباری شخصیات، ماہرینِ فنون، سائنسدانوں اور حکومتی رہنماؤں کو اکٹھا کرے گا، تاکہ تخلیقی قیادت اور پائیدار ترقی پر گفتگو ہو، یوں یہ ایونٹ سعودی خواتین کے لیے فن، ثقافت اور قیادت کے امتزاج کی علامت بن جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں