سربراہ آئی اے ای اے کا کردار "تخریبکارانہ" ہے، محمد اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایرانی سربراہ جوہری توانائی تنظیم نے ملکی جوہری تنصیبات کے حالات "اچھے" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے عالمی جوہری توانائی تنظیم (IAEA) کے سربراہ نے "تخریبکارانہ" کردار اپنایا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری تنظیم کے سربراہ و ایرانی نائب صدر محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات "اچھی حالت" میں ہیں۔ سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے قومی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمارے لوگ قابل فخر اور طاقتور ہیں! ایرانی نائب صدر نے تاکید کی کہ ہمارے عوام کبھی جھکے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ہتھیار ڈالے ہیں۔ محمد اسلامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو یقین کر لینا چاہیئے کہ وہ اس (فوجی جارحیت کے) راستے سے کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صنعت میں ہمارے ساتھیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے مضبوط مورچوں میں سرگرم ہیں۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے حالیہ بیانات کے بارے نائب ایرانی صدر و سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نہ صرف اپنی اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی میں شدید ناکام رہے ہیں بلکہ یہ امر رہتی تاریخ میں درج ہو چکا ہے کہ انہوں نے "تخریبکارانہ کردار" ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں محمد اسلامی نے زور دیتے ہوئے کہ رہتی تاریخ میں یہ ریکارڈ ہو چکا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے سامنے آنے والا یہ "تاریخی لیت و لعل" ہی (غاصب اسرائیلی) دشمن کی جانب سے غلط فائدہ اٹھانے کا باعث بنا ہے۔
-
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوہری توانائی تنظیم ایرانی جوہری محمد اسلامی دیتے ہوئے
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔