ججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس کے فیصلے میں عدلیہ سے متعلق ایک انتہائی اہم اور تاریخی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ججز کے کردار، آئینی وفاداری، اصولوں کی پاسداری اور ادارہ جاتی دیانت پر زور دیا ہے۔فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ججوں کا فرض ہے وہ اپنی صفوں میں ایسے افراد کی نشاندہی کریں جو طاقت کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ججز یہ کام اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرت کے ساتھ کرسکتے ہیں۔عدالت عظمی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے کی جانے والی تنقید، آئین سے بے وفائی نہیں بلکہ آئین کی حقیقی وفاداری کی جڑ ہے۔ فیصلے کے مطابق، ایسے لوگوں کو للکارنا عدالتی ادارے کی خدمت کی اعلی ترین شکل ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ججوں کو دیانتداری اور جرت کے ساتھ کام کرنا ہے، اور انہیں اندورانی و بیرونی ہر قسم کی تجاوزات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ فیصلے میں زور دیا گیا کہ ججز کو عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے کے خطرات سے ڈٹ کر نمٹنا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ ججوں کو قلیل مدتی فوائد کے لالچ کا شکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایسے فوائد محض وہم اور عارضی ہوتے ہیں۔ جسٹس منصور نے تحریر کیا کہ جج کا اصل اجر ادارے کے وقار اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے میں ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اصول کے دفاع میں ثابت قدم رہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ جج کی فقہی وراثت خوشامد پر نہیں بلکہ اصولی انحراف پر استوار ہوتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جب انصاف کی روح کو خطرہ ہو تو عدالتوں کو مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ عدالتوں کو آئینی اخلاقیات کا مینارہ اور جمہوری سالمیت کے محافظ قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا کہ تاریخ ان ججوں کو بری نہیں کرے گی جو اپنی آئینی ذمہ داری ترک کر دیتے ہیں، بلکہ انہیں ناانصافی کے ساتھی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا کہ سپریم کورٹ محض تنازعات کے حل کا فورم نہیں بلکہ یہ قوم کا آئینی ضمیر بھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین-وسطی ایشیا تعلقات کا نیا دور ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعوی کردیا ایران، اسرائیل کے درمیان اور غزہ میں جو چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے، ملالہ یوسفزئی کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کلبز لوگوں کی عیاشی کیلئے ہیں‘، چیئرمین ایف بی آر، بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور ایران-اسرائیل جنگ رکوانے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے، وزیراعظم فیلڈ مارشل کو وائٹ ہاؤس میں بڑا پروٹوکول:ٹرمپ کی جانب سے ظہرانہ، کوئی سیاسی قیادت ہمراہ نہیں، تفصیلات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ کہا گیا کہ فیصلے میں سب نیوز
پڑھیں:
ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے ملک کی جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات کی۔
انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ، ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کے لیے ہے۔خیال رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی ان جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جنہیں امریکا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جون میں امریکی حملوں سے تباہ شدہ جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایران کے جوہری مراکز پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم