بجٹ 26-2025: کون سی تجاویز مسترد ہوئیں، نیا کیا تجویز ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کے بجٹ پیش کرنے کے بعد بجٹ تجاویز کو جائزے اور تفصیلی بحث کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹی اور منصوبہ بندی کمیٹی میں بھیج دیا جاتا ہے۔ دونوں کمیٹیوں میں ارکان پارلیمنٹ، وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ، ایف بی آر اور متعلقہ افسران بجٹ تجاویز پر تفصیلی بحث کرتے ہیں اور سفارشات تیار کی جاتی ہیں جنہیں منظور کر کہ فائنانس بل میں شامل کر دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025 کے بعد، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جائیں گے ؟
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ تجاویز پر بحث کے دوران مختلف تجاویز کو مسترد کیا ہے۔
وی نیوز نے تمام تجاویز کا جائزہ لیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بجٹ تجاویز کو مسترد کر کے نئی کیا تجویز دی گئی ہے؟
سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکسآئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کی خزانہ کمیٹیوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ میٹھے ڈرنکس پر ٹیکس لگا کر ٹیکس ریوینیو وصول کیا جائے اور سولر پینل پر ٹیکس میں ریلیف دیا جائے۔
ٹیکس فراڈ پر 10 سال قید و ایک کروڑ روپے جرمانے کی تجویز
بجٹ میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید اور ایک کروڑ جرمانے کی سزا تجویز کی گئی تھی، اس تجاویز کو بھی مسترد کیا گی ہے وہ تجویز دی گئی ہے کہ 5 کروڑ سے زائد کے فروٹ کی صورت میں کمپنی کے سربراہ کی گرفتاری ہو سکے گی لیکن اس کے لیے بھی پہلے 3 مرتبہ نوٹسز جاری کرنے ہوں گے اور متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: بجٹ کی منظوری اور نئے ٹیکسز کا نفاذ کب تک ہوگا؟
بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشنز تک ایف بی آر کو رسائی دینے کی تجویز تجویز دی گئی تھی جس پر خزانہ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ایف بی آر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ٹیکس چوری کرنے والوں کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کرے، اور اگر ٹرانزیکشنز ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ ہو گی تو ایف بی آر ایکشن لے سکے گا۔
ریٹائرمنٹ عمر کی حد میں اضافے کی تجویزبجٹ میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سے بڑھا کر 62 کرنے کی تجویز شامل تھی۔
اس تجویز کو سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے مسترد کیا ہے اور کمیٹی رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اگر ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں بڑھائی گئی تو عام بیوروکریٹ کے لیے کیوں بڑھائی جائے۔
آن لائن خریداری پر اضافی ٹیکس کی تجویزبجٹ میں آن لائن خریداری پر 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم اس کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نقد رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.
تاہم بینکوں کے قرض پر حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس کی شرح کو 15 سے فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا ہے۔
یومیہ نقد رقم نکالنے کی حد میں کمی، کیش خرویدوفروخت کے حوالے سے تجاویزبجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرتے ہوئے یومیہ نقد رقم نکالنے کی کم از کم حد کو 50 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے اس حد کو بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
اب 75 ہزار یا اس سے زائد نقد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: نان فائلرز سمیت کن دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا ہے؟
بجٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ 2 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی تمام خرید و فروخت بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جائے گی تاہم کمیٹی نے اس تجویز کو چھوٹے کاروباری حضرات پر بوجھ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ 26-2025 بجٹ تجاویز بجٹ تجاویز میں ترمیم قومی بجٹ کون سی بجٹ تجاویز مستردذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجٹ تجاویز بجٹ تجاویز میں ترمیم کون سی بجٹ تجاویز مسترد تجویز دی گئی تھی کرنے کی تجویز خزانہ کمیٹی قومی اسمبلی بجٹ تجاویز تجاویز کو مسترد کیا ایف بی آر کو مسترد تجویز کو بڑھا کر گیا ہے کر دیا کے لیے
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔
مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ہے۔سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے شارٹ فال ہوا، اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں قریبا 40 ارب روپے کمی آئی۔رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے تاہم سیلاب، بجلی و گیس کا کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں سستی کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔