پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 5 سال بعد لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں لاہور سے پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز آج دوپہر 12 بجے پیرس روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے پہلے ہی ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہا ہے۔ پیرس جانے والی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔
ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پہلی پرواز کی روانگی سے قبل علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سادہ مگر پرُوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا، جس کے بعد پی آئی اے حکام اور فرانس ایمبیسی نمائندوں نے مسافروں کو رخصت کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور سے پی پی آئی اے سے پیرس
پڑھیں:
شنگھائی: دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی پرواز کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چائنا ایسٹرن ائرلائنز نے شنگھائی سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے لیے نئی پرواز متعارف کرا دی ، جسے ائرلائن نے دنیا کی سب سے طویل ڈائریکٹ فلائٹ قرار دیا ہے۔ شنگھائی کے پڈونگ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہونے والی پرواز تقریباً ساڑھے 25 گھنٹے میں بیونس آئرس پہنچے گی، جب کہ واپسی کا سفر 29 گھنٹوں پر محیط ہوگا، تاہم دونوں پروازوں میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2گھنٹے کا مختصر قیام ہوگا۔یہ روٹ بوئنگ 777طیارے کے ذریعے 4 دسمبر سے ہفتے میں دو بار آپریٹ کیا جائے گا۔ ائرلائن نے اسے ائر سلک روڈ کے نئے چینل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جو ایشیا پیسیفک اور جنوبی امریکا کو جوڑے گا۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ پرواز اب بھی سنگاپور ائرلائنز کے پاس ہے، جو سنگاپور سے نیویارک تک 18 گھنٹے سے زائد کے سفر پر محیط ہے۔