خوشخبری، پی آئی اے لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 سال کے بعد پی ائی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733، 276 مسافروں کو لے کر پیرس کیلیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لئے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی كبین کی مسافروں کی سہولت کے لئے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی۔
پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق، فرانس ایمبیسی کے ہیڈ آف مشن فرینک آبرے اور ہوابازی کے دیگر آعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔
پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی تھی جس کے بعد اب لاہور سے بھی مسافروں کو پیرس جانے کی سہولت ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے لاہور سے پیرس کی
پڑھیں:
78 ڈی ایس پیز کے تبادلے
سٹی 42: آئی جی پنجاب نے78افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے
آصف کمال ڈی ایس پی تھری چوہنگ لاہورسی ایل آئی تعینات ،محمد یونس کوڈی ایس پی ٹوبٹالین فائیوپی سی لاہور تعینات کردیا گیا
محمدعمران ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون پنجاب لاہورتعینات ہوگئے ،انیل انورڈی ایس پی بلڈنگزپی ایچ پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا ، عامرصادق کوڈی ایس پی موبائل سٹی لاہور تعینات کردیا گیا ،کائیوان کریم ڈی ایس پی آپریشنزٹوپی ایچ پی ہیڈکوارٹرپنجاب لاہور تعینات ہوگئے ۔
محمدنعیم اخترڈی ایس پی ہیڈکوارٹرآر ایم پی پنجاب لاہور تعینات کیے گئے ، سیداسدبخاری ڈی ایس پی ایڈمن اینڈسکیورٹی سی سی ڈی ہیڈکوارٹرلاہورتعینات کردیے گئے ، مدثراللہ خان کوڈی ایس پی تھری بٹالین ون پی سی لاہور تعینات کردیا گیا،محمد اشفاق بٹ ڈی ایس پی فورپنجاب سیف سٹیز لاہورتعینات کیا گیا ، محمد اصغرخان ڈی ایس پی فنگرپرنٹس بیوروانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرتعینات کیا گیا ۔
زبیر اخلاق کوڈی ایس پی فائیو سیف سٹیزاتھارٹی تعینات کردیا گیا،ارشدحیات کانجوکوڈی ایس پی کینٹ سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا،محمد نعمان کوڈی ایس پی ایم ٹی ورکشاپ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔
دیگرڈی ایس پیزکی مختلف سرکل اوریونٹس میں تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا
متحدہ عرب امارات کےساتھ میچ میں پاکستان کو سخت کوشش کے بعد اہم کامیابی مل گئی