31 گھنٹے تک اسٹیل پین بجانے کا انوکھا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ٹرینیڈاد اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار نے 31 گھنٹے تک لگاتار اسٹیل پین بجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے 28 سالہ جوشوا ریگریلو نے بتایا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے اسٹیل پین بجا رہے ہیں۔ ان کے والد نے ایک معروف ٹرِنبیگونین اسٹیل بینڈ بنایا تھا، اس لیے ان کی پرورش موسیقی کے ساتھ ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ریہرسل عموماً رات گئے تک چلتی تھیں اور وہ ہمیشہ وہاں ہوتے تھے۔ اسٹیل پین کوئی ایسی چیز نہیں جس کا انتخاب انہوں نے کیا ہو بلکہ وہ اسٹیل پین کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ اس نے کئی طریقوں سے ان کا انتخاب کیا ہے۔
فل ٹائم موسیقار اور آن لائن کانٹینٹ تخلیق کار نے 31 گھنٹوں تک لگاتار آلہ بجا کر طویل مدت تک اسٹیل پین/اسٹیل ڈرمز بجانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیل پین
پڑھیں:
کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل
محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی 31 اکتوبر بروز جمعہ رات 12 بجے سے عمل میں آئے گی اور 24 گھنٹے تک برقرار رہے گی۔ اس دوران پورے ضلع کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دستیاب نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم
اعلامیے کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں