حافظ نصراللہ چنا مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کے رکن منتخب
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( نمائندہ جسارت)صدرانتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ لاڑکانہ سندھ کا نتیجہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق حافظ نصراللہ چنا، ضلع لاڑکانہ سے مرکزی شوریٰ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس شوریٰ کا انتخاب گزشتہ ماہ عمل میں آیا تھا جس میں 70مرد اور 10 خواتین ارکان شامل ہیں حلقہ 5لاڑکانہ، لاڑکانہ سمیت جیکب آباد،کشمور، شہدادکوٹ،دادو اضلاع پر مشتمل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کو اسپورٹس ڈپلومیسی میں شکست، پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ کا رکن منتخب
اسلام آباد:کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔
پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔
پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔
خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔
صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلٸے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے۔
ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔