انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ کا ایران اسرائیل جنگ پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ و جامعہ مفتاح العلوم کے سرپرست کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو خوب غفلت سے بیدار ہوکر ایران کا ساتھ دینا چاہیئے، کیونکہ یہ حق و باطل کی لڑائی ہے، ایسے میں کوئی بھی فرد لاتعلق نہیں بیٹھ سکتا۔ ایران پر اسرائیلی حملوں پر خاموش بیٹھے رہنا ناقابل فراموش جرم ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا آغا سید محمد سبطین موسوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مولانا آغا سید محمد سبطین جامعہ مفتاح العلوم کشمیر کے سرپرست اور انجمن معین الاسلام کشمیر کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا آغا سید محمد سبطین موسوی سے ایران پر اسرائیلی جارحیت اور ایران کے بھرپور جوابی حملوں پر خصوصی انٹرویو کیا، جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال کیا بنی گی۔ جائزہ لیا گیا کہ کیا یہ جنگ مزید طول پکڑے گی یا یہ سلسلہ تھم جائے گا۔ مولانا آغا سید محمد سبطین نے کہا کہ ایران جو دعوے برسوں سے کر رہا تھا، وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں، لیکن حق و باطل کی اس لڑائی میں اسرائیل کا بھرم ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر ایران کا ساتھ دینا چاہیئے، کیونکہ یہ حق و باطل کی لڑائی ہے، ایسے میں کوئی بھی فرد لاتعلق نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں و جارحیت پر خاموشی ناقابل فراموش جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاموش امت ہمیشہ سے رسوا تھی، اب بھی رسوا ہو رہی ہے اور خاموش امت ہمیشہ رسوا و ذلیل ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں امریکہ کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، یہ دراصل امریکہ کی جنگ ہے۔ تفصیلات انٹرویو میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کشمیر کے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔