سٹی 42 : نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے انہیں میری ٹائم سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اُن کا استقبال کیا۔ صدرِ مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

نیول چیف نے صدرِ مملکت کو میری ٹائم سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، ساتھ ہی انہیں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق" میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے  "معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی۔ 

شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے علی زرداری

پڑھیں:

دہشت گردی: چین کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے، زرداری: زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند، چینی عہدیدار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کی کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکرٹری چن شیائو جیانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اْرمچی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سنکیانگ چن شیائو جیانگ سے ملاقات کی جہاں گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔ چن شیائو جیانگ نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا۔ کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سنکیانگ چن شیاؤ جیانگ نے کہا کہ سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان آٹھ سسٹر سٹی معاہدے ہیں جن میں اْرمچی اور پشاور بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یک جہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان اور چین زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی: چین کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے، زرداری: زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند، چینی عہدیدار
  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف