بی جے پی کے دور میں طبی نظام بھی تباہ کردیا گیا ہے، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست میں محکمہ صحت کے انچارج وزیر محکمہ کو سنبھالنے کے بجائے معاشرے میں لڑائی جھگڑوں کو ہوا دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ریاست کی طبی سہولیات کو برباد کرنے کا الزام دہرایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ اسپتالوں میں لاپرواہی کی وجہ کئی جگہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں میعار کے مطابق پروفیسر، ڈاکٹر، تکنیکی اسٹاف اور بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس طلبہ کی پڑھائی کے لئے سہولیات اور وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل کالجوں اور بڑے اداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق بجٹ نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں محکمہ صحت کے انچارج وزیر محکمہ کو سنبھالنے کے بجائے معاشرے میں لڑائی جھگڑوں کو ہوا دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں دلالوں کا قبضہ ہے، اشیاء کی خریداری میں کرپشن اور کمیشن ہے، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر آگ لگنے کے واقعات اور دیگر مقامات پر اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے محکمہ صحت کی حالت ایسی کر دی ہے کہ میڈیکل کالج اور اسپتال خود بیمار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے بڑے اداروں میں لاپرواہی عروج پر ہے، لوہیا انسٹی ٹیوٹ سے بائیوپسی کے 12 نمونے غائب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کے پاس بیان بازی اور خالی دعووں کے علاوہ کچھ کرنے کا وقت نہیں ہے، وہ زمینی حقیقت کو کیسے سمجھیں گے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ مریض سرکاری اسپتالوں میں جانے سے ڈرتے ہیں، وہ پرائیویٹ اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں جہاں انہیں علاج کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ایک سازش کے تحت سرکاری خدمات کو خراب کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت اسپتالوں میں
پڑھیں:
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق پہلا ٹینڈر بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے نیا ٹینڈرز 11 اگست کو کھولا جائے گا۔ ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے مطابق پہلے جاری کیے گئے ٹینڈر پر 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔ بولی جمع کروانیوالی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش کے تحت درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پاکستان میں پہنچنا تھی، اس لیے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 5اگست کو اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ ایرانی صدر سے اسحاق ڈار کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعادہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر پاکستانی قوم کا دل سے شکرگزار ہیں،ایرانی صدر مسعود پزشکیانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم