پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائیاں: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے NCCIA نے تحویل میں لے لیا تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اسی طرح، پی ٹی اے کراچی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر NCCIA نے کراچی کے علاقے گلزارِ ہجری، اسکیم 33 میں واقع کرن/میمن اسپتال کے قریب ایک زونگ فرنچائز پر چھاپہ مارا، جو سم کے غیر قانونی اجراء میں ملوث تھی۔ چھاپے میں مشتبہ ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں جبکہ فرنچائز منیجر سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پی ٹی اے کے ملک گیر ڈیجیٹل سیکیورٹی اور ضوابط پر عملدرآمد کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
کراچی:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4پمپ بند ہوگئے تھے۔
لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔