وفاقی وزیر خزانہ کا امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال ستمبر سے 5 سال پرانی گاڑی کی کمرشل امپورٹ کھولی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی، صرف 700 دن باہر رہنے والے جو بگیج اسکیم میں گاڑی لانے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے 5 سال سے زائد پرانی گاڑی بھی منگوانے کی اجازت ہوگی، یکم جولائی 2026 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 40 سے کم ہوکر 30 فیصد ہو جائے گی، یکم جولائی 2027 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 30 سے کم ہوکر 20 فیصد ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2028 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 سے کم ہوکر 10 فیصد ہو جائے گی، جبکہ اس سے اگلے سال یکم جولائی 2029 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 10 سے کم ہوکر صفر فیصد ہو جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیکس گاڑیوں کی قیمتیں لیوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیکس گاڑیوں کی قیمتیں لیوی فیصد ہو جائے گی پرانی گاڑی یکم جولائی سے کم ہوکر
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟
ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔