ایران سے مزید 125 پاکستانی وطن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایران سے مزید 125 پاکستانی وطن پہنچ گئے، پاکستانی شہری براستہ آذربائیجان لاہور پہنچے ہیں۔
ایران میں جاری کشیدگی کے دوران وہاں پھنسے پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے انخلا میں مدد کرنے پر آذربائیجان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں اس عمل میں وزیرخارجہ جہیون بارموف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آستارا بارڈر پرآذربائیجان کےحکام اورعوام نے مدد کی۔
خیال رہے اس سے قبل کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے بتایا تھا کہ 545 زائرین اور 207 طلباء تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کوئٹہ پہنچے، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔
اس گروپ میں ایران کی میڈیکل اور انجینئرنگ جامعات میں زیر تعلیم دو سو چودہ پاکستانی طلباء شامل تھے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چمن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 ہو گئی
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی عمل سے پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے ٹریڈ بھی معطل ہے۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پیدل آمدورفت روٹ پر ویزا پاسپورٹ سیکشن عارضی طور پر بند ہے۔ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔