مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی س) کے سربراہ اور مدرسےکے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔
رپورٹ کے مطا بق 2 دشمن ملک انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سےعالمی دہشت گرد تنظیم نےمولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ غیرملکی خودکش حملہ آور مدرسے میں باہر سے داخل ہوا تھا۔
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ تک پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہےکہ 28 فروری 2025 کو نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔
Post Views: 9.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق پر حملے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔