ورلڈ بینک کا پنجاب حکومت کیساتھ 10 سالہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور:
ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نماٸندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جاٸزہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں تین ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور تمام محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ غیر ملکی سرمایہ سے زیر عمل منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پیش رفت کا جائزہ لیتی ہیں۔
اجلاس نے فنڈز کے شفاف استعمال اور اوورلیپنگ سے بچنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈیلوری سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زراعت کے مکمل شعبے کو جدید بنانے میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کے تمام دیہات میں پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام کی اہمیت پر فریقین نے اتفاق کیا۔ پنجاب کے وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل نظام کے موثر استعمال کے منصوبے میں پیش رفت اور حائل رکاوٹوں پر بھی بات ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی گورننس، منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار اور معیار کو سراہا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ورلڈ بینک کے اتفاق کیا کا جائزہ لیا گیا پیش رفت
پڑھیں:
گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔
پیر کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گوادر شپ یارڈ کے لیے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو ملاقات میں کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟
اجلاس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار نے مجوزہ منصوبے کے لیے دستیاب مختلف زمینوں، متوقع آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستیاب مقامات کی جانچ کے لیے کسی تیسرے فریق سے پیشہ ورانہ تجزیہ کروایا جائے گا تاکہ منصوبے کے لیے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کیا جا سکے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ گوادر شپ یارڈ کا قیام مقامی لوگوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہی ممکن ہوگا، اور حکومت مقامی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں گہری دلچسپی، اہم منصوبے تکمیل کے مراحل میں
اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء برائے دفاعی پیداوار، منصوبہ بندی و ترقی، بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری وزارت بحری امور، رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت اللہ اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
منصوبے کو گوادر کی ترقی میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر روزگار، معاشی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان روز گار گوادر شپ یارڈ مقامی آبادی نائب وزیراعظم