بجٹ میں کم گریڈ والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت میں کوشاں ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں کم گریڈ والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ سے پہلے ہماری اپوزیشن سے ملاقات ہوئی تھی، پھر بھی بجٹ والے دن قابل مذمت رویہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے فور پر ہم نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، سندھ حکومت نے کے فور کے لیے اربوں روپے رکھے ہیں، کے فور ہمارا ترجیحی منصوبہ ہے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے پر لگائی گئی قدغنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرف سے قدغنیں لگائی گئی ہیں لیکن یہ عوام دوست بجٹ ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بجٹ میں کم گریڈ والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیںم بجٹ سے پہلے ہماری اپوزیشن سے ملاقات ہوئی تھی اور قابل احترام لیڈر آف اپوزیشن سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا، تاہم بجٹ والے دن قابل مذمت رویہ دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے اپنے دو محکموں کی تفصیلات بھی شیئر کی اور کہا کہ انہیں پلاننگ اور توانائی کے شعبوں کے بارے میں بات کرنے کا موقع دیا گیا تھا، پہلی دفعہ اس سال 760 اسکیمیں مکمل ہوئی ہیں، ہم نے جاری اسکیموں کو فوکس کیا تاکہ انہیں مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نئی اسکیموں کو دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ترقی کا عمل تیز ہوسکے۔
کریم آباد انڈر پاس کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس منصوبے میں افسران کی وجہ سے تاخیر ہوئی، تاہم افسران کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے، یہ انڈر پاس ضروری تھا اور اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کے فور منصوبے کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت کی عدم توجہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے کے فور کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا اور سندھ حکومت نے اس کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں، کے فور ہمارا ترجیحی منصوبہ ہے، جس پر ہم کسی بھی صورت میں کام جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت انہوں نے کے لیے نے کہا کہا کہ کے فور
پڑھیں:
حکومت کا اہم قدم، پاکستان میں انٹر نیٹ اسپیڈ تیزہونے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔وزارتی حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔(جاری ہے)
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے سیکرٹری زرار ہاشم خان نے کہا کہ ان منصوبوں سے بینڈوڈتھ کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا اور صارفین کے لیے ایک مستحکم اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سروس کو یقینی بنائیں گے۔
کمیٹی کے رکن صادق میمن نے حالیہ انٹرنیٹ مسائل پر سوال اٹھایا جس پر وزارت آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی کہ نئے سب میرین کیبلز کی آمد سے طویل مدتی کنیکٹیویٹی کے مسائل حل ہوجائیں گے اور آن لائن خدمات میں بہتری آئے گی۔