کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی، بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
شدید بارشوں سے جہاز بانڈہ، لاموتی، جندری اور دیگر مقامات کے تین رابطہ پل بہہ گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی مکانات، قابل کاشت اراضیات اور رابطہ سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان کے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، لاموتی، باڈگوائی اور وادی کمراٹ میں شدید بارش نے تباہی مچادی۔ بارش کے باعث ندی نالوں اور دریائے کوہستان میں طغیانی آگئی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شدید بارشوں سے جہاز بانڈہ، لاموتی، جندری اور دیگر مقامات کے تین رابطہ پل بہہ گئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ کئی مکانات، قابل کاشت اراضیات اور رابطہ سڑکیں بھی سیلاب میں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال کی وجہ سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر بہہ گیا، سیاح پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیلابی ریلہ پاتراک بازار میں داخل ہوگیا، گھروں اور دکانوں کو پانی میں ڈوبا دیا۔ سیلاب سے کئی بجلی گھر دریا برد ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فصلیں اور میوہ جات کے باغات سیلاب میں بہہ گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 12 ہلاکتیں، مچائل ماتا یاترا کے راستے پر تباہی
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کی تحصیل پڈر کے گاؤں چشوٹی میں جمعرات کو بادل پھٹنے کے واقعے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ
واقعہ دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان پیش آیا، جب مچا ئل ماتا یاترا کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع تھے۔ بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے علاقے میں لگائے گئے لنگر کو شدید نقصان پہنچایا۔
وفاقی وزیر جتندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول انتظامیہ، پولیس، فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کو فوری طور پر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کمراٹ: شدید بارش، بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، سیاح محصور
چشوٹی گاؤں 9,500 فٹ کی بلندی پر اور کشتواڑ سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں سے مچا ئل ماتا مندر تک 8.5 کلومیٹر کا پیدل سفر شروع ہوتا ہے۔
اس وقت ملک کے کئی پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو رہے ہیں، جن میں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بادل پھٹنا جموں و کشمیر کشتواڑ مچائل ماتا