ویتنام برکس میں شامل‘ ‘ فیصلہ سازی کا اختیار نہیں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویتنام کو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے برکس گروپ کے 10ویں شراکت دار ملک کی حیثیت سے باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ شراکت دار ملکوں کو فیصلہ سازی کا اختیار حاصل نہیں ہے لیکن وہ برکس رہنماو¿ں کے سربراہ اجلاس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ویتنام کی وزارت خارجہ کے ترجمان فام تھو ہینگ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک “برکس گروپ کے مابین تعاون، خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور ترقی میں کردار ادا کرے گا‘ ویتنام دیگر اراکین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔برکس،
شروع میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں سے مل کر بنا تھا۔ اس کے بعد ایران اور مصر جیسے مشرق وسطیٰ کے ممالک سمیت گروپ کے ارکان کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روسی شہر میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس کے شہر پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی میں 7.8 کی شدت کازلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ زیر زمین 10کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔
امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر، ہوائی نے زلزلے کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کی۔
تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔