امریکا نے فردو جوہری سائٹ حملے میں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے: امریکی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے فردو جوہری سائٹ حملے میں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے، امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر مزید فضائی حملوں کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہے۔ صدر ٹرمپ کو امید ہے فضائی حملوں سے سفارتکاری کی راہ ہموار ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ زیر غور نہیں۔
ایرانی تنصیبات پر حملے سے چند گھنٹے قبل امریکا نے اپنے بی ٹو بم بار طیارے بحرالکاہل کی جانب روانہ کئے تھے، یہ امریکی بم بار طیارہ 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم گرا سکتا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی میڈیا امریکا نے
پڑھیں:
تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔