وسطی کرم میں گولا گرنے سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
وسطی کرم میں نامعلوم سمت سے گولا فائر ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق گولا تورغر کے علاقے میں گرا، جہاں موجود چار افراد جاں بحق ہوئے۔
واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔
یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی کا آغاز 2020 میں ٹرمپ کے پہلے دور میں ہوا تھا جب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے۔ بعد ازاں مراکش اور سوڈان نے بھی ایسا کیا تھا۔