دنیا کے سب سے قدیم بینکوں کی تلاش میں اگر تاریخ کی پرتیں کھولی جائیں تو مراکش کے جنوب میں پہاڑوں کے دامن میں بسے خاموش غلہ خانے ’اگودار‘ سامنے آتے ہیں، جو نہ صرف اشیائے خورونوش کی حفاظت کے گواہ ہیں بلکہ انسانی تہذیب کی مالی اور سماجی حکمت کا پہلا نقش بھی۔

تاریخ دانوں کے مطابق یہ اگودار تیرھویں صدی عیسوی کے آثار ہیں، لیکن ان کے وجود کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ اس سے بھی کہیں قدیم ہیں۔ ان کے پتھریلے خول اور بلند پہاڑیوں میں موجودگی اس نظریے کو تقویت دیتی ہے کہ یہ ہزاروں سال پرانے ہو سکتے ہیں۔

یہ غلہ خانے امازیغ قوم کے تھے، ایک قدیم اور خوددار تہذیب جو شمالی افریقہ کے وسیع علاقوں میں، خاص طور پر مراکش، الجزائر، لیبیا، تیونس اور مصر میں آباد رہی۔ امازیغ لوگ خود کو ایمازیغن کہتے ہیں، جس کے معنی ہیں ’آزاد لوگ‘۔ ان کی بستیاں زیادہ تر پہاڑوں میں تھیں، جہاں انہوں نے چٹانوں کو تراش کر اگودار بنائے، جو نہ صرف غلہ ذخیرہ کرنے کا ذریعہ تھے بلکہ امن و امان، خودمختاری اور سماجی نظم کا مظہر بھی۔

مزید پڑھیں: دنیا میں پرندے کا سب سے بڑا مجسمہ کہاں نصب ہے؟

ہر امازیغ خاندان کا ایک مخصوص ذخیرہ خانہ ہوتا تھا، جہاں وہ کھانے پینے کا سامان، زیورات، ہتھیار، اہم کاغذات اور دیگر قیمتی اشیا محفوظ رکھتے۔ بعض اگودار اتنے کشادہ اور مضبوط ہوتے کہ جنگ کے دوران محفوظ پناہ گاہ کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے۔ دلچسپ بات یہ کہ ان میں بلیوں کو بھی رکھا جاتا تھا تاکہ چوہوں سے سامان محفوظ رہے۔

ان غلہ خانوں کا نظم و نسق نہایت منظم تھا۔ ہر اگودار میں ایک سیکریٹری مقرر ہوتا تھا جسے لامین کہا جاتا۔ سامان کی فہرستیں لکڑی کی تختیوں پر محفوظ کی جاتیں۔ ہر قبیلہ ایک نمائندہ منتخب کرتا تھا، جس کی شمولیت سے انفلاس یعنی ایک انتظامی کمیٹی تشکیل پاتی۔ غلہ خانے کی واحد چابی امیر کے پاس ہوتی تھی، جو اس کمیٹی کی نگرانی میں سامان کی حفاظت کو یقینی بناتا۔ اس خدمت کے عوض قبیلہ امیر کو اجرت دیتا جبکہ ہر خاندان اپنے حصے کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوتا۔

مزید پڑھیں: محبت کا آخری عجوبہ

اگوداروں میں سب سے قدیم اور عظیم الشان غلہ خانہ اگادیر امشگگیلن کہلاتا ہے، جو 700 سال سے بھی زائد پرانا ہے۔ حالیہ مرمت کے دوران اس میں 130 سے زائد ذخیرہ خانے، ایک مسجد، ایک مرکزی چوک اور یہاں تک کہ ایک قید خانہ بھی دریافت ہوا، یہ کسی بینک، کلینڈر، اور قلعے کا مجموعہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ اگودار نہ صرف مراکش کی تہذیبی وراثت کا حصہ ہیں بلکہ انسانی تاریخ کی ان تھکی جدوجہد کا استعارہ بھی ہیں جس نے وسائل کو محفوظ رکھنے، اعتماد قائم کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو ممکن بنایا۔ بلاشبہ یہ مراکشی پہاڑوں میں چھپی ہوئی وہ روشن مثالیں ہیں، جنہیں دنیا کا پہلا بینکاری نظام کہا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دنیا کا پہلا بینک مراکش مراکش کا قدیم غلہ خانہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دنیا کا پہلا بینک مراکش مراکش کا قدیم غلہ خانہ کا پہلا

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں