آسانی سے معاف نہیں کرتی، والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے:جیا علی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے۔
ڈان کے مطابق حال ہی میں جیا علی نے توثیق حیدر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتیں اور اس میں اُن کے اپنے ڈرامے بھی شامل ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اس کی کوئی خاص وجہ نہیں، بس انہیں لگتا ہے کہ زیادہ تر ڈراموں میں ایک جیسی کہانیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ ساس بہو کے جھگڑے، جنہیں وہ دیکھنا پسند نہیں کرتیں، البتہ انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ سے یہ ان کی مجبوری ہے کہ وہ بعض اوقات ایسے ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ ڈراموں میں بہت کم کام کرتی ہیں، کیونکہ انہیں ان کرداروں سے باہر نکلنے میں کافی وقت لگتا ہے۔
جیا علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کھانا پکانے کے لیے مٹی کے برتن اور لکڑی کے چمچ استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے اپنی زندگی سے کیمیکلز کا استعمال کم کر دیا ہے، ان کا کھانا مٹی کے برتنوں میں تیار ہوتا ہے اور وہ برتن سوڈا اور لیموں سے دھوئے جاتے ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ مصنوعی مواد ان کے کھانے میں شامل ہو۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں کئی دہائیاں لگیں، ان کے والدین کے درمیان کشیدہ تعلقات تھے اور بعد میں ان کی طلاق ہوگئی۔
جیا علی کے مطابق، انہوں نے اپنے والدین کے رشتے میں تشدد بھی دیکھا اور اگرچہ ان کی والدہ انہیں ہمیشہ والد سے ملنے کی ترغیب دیتی رہیں، لیکن انہیں اس رشتے کو بہتر بنانے اور نارمل محسوس کرنے میں کئی سال لگے۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے امریکا کیلئے نئی جنگ کا آغاز کردیا،دمتری میدویدیف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جیا علی نے انہوں نے
پڑھیں:
7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔