ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران کی پارلیمنٹ نے امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دی ہے، حتمی فیصلہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کرے گی۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن میجر جنرل کوثری نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ پارلیمنٹ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آبنائے ہرمز بند کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس کا نفاذ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلے پر منحصر ہے، اسی طرح ایرانی پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جب حالات کی ضرورت ہوگی تو آبنائے ہرمز بند کر دیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی توانائی کی تجارت کا ایک اہم راستہ ہے جہاں سے عالمی تیل اور گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل ہوتی ہے، اس کی بندش عالمی توانائی کی مارکیٹ میں شدید اثرات مرتب کرسکتی ہے، یہ فیصلہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد علاقائی صورتحال میں اضافی کشیدگی کے باعث سامنے آیا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ تھوڑا انتظار کرے، وہ جلد ہی ان حملوں کی سزا بھگتے گا، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔
اسی طرح ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ جنگ میں اپنے نقصان کیلئے داخل ہو گیا، امریکہ کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہو گا، امریکہ اب باقاعدہ جنگ میں داخل ہوچکا ہے اور اس نقصان کا مکمل ذمہ دار خود ہوگا، امریکہ تھوڑا انتظار کرے وہ ان حملوں کی سزا ضرور بھگتے گا۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد اور عوامی فلاح کے لیے ہے، تہران ہمیشہ اس بات کی ضمانت دینے کو تیار رہا ہے کہ اس کا پروگرام فوجی نوعیت کا نہیں، پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا قانونی و فطری حق ہے اور یہ حق جنگ یا دھمکی کے ذریعے ایران سے نہیں چھینا جا سکتا، ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین کی حدود میں رہ کر اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھا لیکن اب اس پر حملہ نا صرف بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک ریاست کے بنیادی حق پر حملہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی
وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کی سمت سمندری سفر کی سہولت کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بحری روابط کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق ’سی کیپرز‘ نامی کمپنی کو ایران اور خلیج کی جانب فیری سروس چلانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے، جس سے زائرین اور بیرونِ ملک محنت کشوں کو کم لاگت اور سہولت سے بھرپور سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بحری تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کا مقصد عوام کو محفوظ، آرام دہ اور اقتصادی سمندری سفر فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سروس کے ذریعے نہ صرف پاکستان کی سمندری معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ خطے میں سیاحت اور باہمی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
وزیر حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ فیری سروس کے عملی آغاز کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران پاکستان راہ ہموار فیری سروس لائسنس کی منظوری وی نیوز