ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے قطر میں امریکی ائیربیس پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز روٹ 47 بنوا کر خود اس پر فریفتہ ہو گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈھائی لاکھ افغانوں کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، نادرا نے بلاک کرنا شروع کردیے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان شہری اب نادرا کے ریڈار پر آگئے۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق نادرا کے خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی، جس سے انکشاف ہوا کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔سافٹ ویئر نے فیملی ٹری کے تجزیے سے مشکوک ریکارڈز کی نشاندہی کی، جس میں زیادہ تر افراد کا تعلق افغانستان سے نکلا۔
ملتانی مٹی کی نہیں ممدانی کی کہانی، لیڈر اُجلا ہو اور عوام پیچھے ہوں تو ہر دیوار گر جاتی ہے۔۔۔ ستمبر ستمگر ہوا کرتا تھا، ہم نے نومبر میں میدان سجا لیا
ذرائع کے مطابق پشین، چمن اور کوئٹہ کے رہائشیوں کی فیملی ٹریز میں افغان باشندوں کو شامل کیا گیا، جبکہ ایجنٹوں نے بھاری رقوم لے کر غیر ملکیوں کے لیے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے۔
نادرا حکام کے مطابق جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے کارڈ خودکار نظام کے تحت بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بلاک شدہ کارڈ کے حامل افراد کو نادرا دفاتر میں جا کر اپنی تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور مقررہ مدت میں تصدیق نہ کرانے کی صورت میں ان کے شناختی کارڈ مستقل طور پر منسوخ کر دیے جائیں گے۔
مزید :