ایران کے خلیجی ریاستوں میں واقع امریکا کے فوجی اڈّوں پر میزئل حملوں کے بعد حفاظتی تدابیر کے تحت متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اطلاع عالمی پروازوں کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم فلائٹ ریڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دی۔

اس پوسٹ میں فلائٹ پیٹرنز اور ایئر ٹریفک کنٹرول آڈیو کی بنیاد پر فضائی بندش کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ اقدام قطر کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا، جب قطر نے خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے ایئر اسپیس کو بند کیا تھا۔

Lots of aircraft are forced to turned around because of the closure of UAE airspace.

pic.twitter.com/I2zMYPOvse

— Flightradar24 (@flightradar24) June 23, 2025

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر چھ میزائل داغے ہیں جس کے بعد خلیجی ممالک میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ابوظہبی اور دبئی کے ایئرپورٹس پر فلائٹس کی آمد و رفت معطل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ مسافروں کو سفری منصوبوں میں تبدیلی کے لیے ہدایت دی جا رہی ہے۔

تاحال متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

 

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

میڈیا کے مطابق جارجیا کے فوجی بیس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاع ہے اور فائرنگ واقعے کےبعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو بند کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ اسٹیورٹ فوجی بیس میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا کے فوجی بیس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاع ہے اور فائرنگ واقعے کےبعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو بند کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیکنڈ آرمڈ بریگیڈ کامبٹ ٹیم ایریا میں پیش آیا۔  

متعلقہ مضامین

  • قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ
  • مشرق وسطیٰ کے ممالک کا ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونا اہم ہے
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  •   تمام مشرق وسطیٰ کے ممالک  معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں،ڈونلڈ ٹرمپ
  • پہلی بار پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ
  • امریکی فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی
  • امریکہ، روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار
  • پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • امریکی فوجی اڈے فورٹ اسٹیورٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاع