data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران:  ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مضبوط اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخ اور مزاج سے واقف لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ وہ قوم ہے جو کسی بھی حال میں سرنڈر نہیں کرتی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی، تاہم اگر دشمن نے حملہ کیا تو جواب بھی اسی زبان میں دیا جائے گا۔

خامنہ ای کے اس بیان کو موجودہ جیوپولیٹیکل تناظر میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے سخت پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور ایران کی جانب سے جوابی حملوں اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں شدت آتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ کا آغاز ایران نے نہیں اسرائیل نے کیا، ایران کی بہادر افواج نےاسرائیل کو سزا دینے کا سلسلہ آخری لمحے تک جاری رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے ہر حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہر محاذ پر آخری لمحے تک جرأت و بہادری کا مظاہرہ کیا، وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ادھر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ: ایران، امریکی و اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا اور فتح کے ساتھ سرخرو ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سپریم لیڈر کی جانب سے دیا گیا یہ بیان ایران کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو دشمن کو واضح پیغام دے رہا ہے کہ خطے میں کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خامنہ ای کہ ایران

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم