افغان مہاجرین کو واپسی کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن، اب تک کتنے واپس جاچکے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
افغان مہاجرین کو واپسی کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن، اب تک کتنے واپس جاچکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی قیام کی مہلت اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں، جن میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بارڈر پوائنٹس پر مہاجرین کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی اور عارضی قیام پذیر افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تشکیل دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پی او آر اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی۔
وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد قیام کی مدت ختم ہو جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کے بعد غزہ؟ اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ایران کے بعد غزہ؟ اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟ سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین
پڑھیں:
پارٹی میں واپسی کیلئے مشاورت، پی ٹی آئی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو اہم مشورہ دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیر افضل مروت کو پارٹی میں واپسی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اہم مشورہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا اجلاس سے پہلے شیر افضل مروت کا مؤقف سنا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا جبکہ نثار جٹ نے بھی شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی تائید کی۔
نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ
پارٹی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا تھا پارٹی کے اندر سے ہی بیانات آتے ہیں مجبوراً میں جواب دیتا ہوں، پارٹی کے اندر سے کوئی میرے خلاف بیان نہ دے تو میں بھی خاموشی اختیار کروں گا، شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ پارٹی کے اپنے ہی مجھ پر الزامات لگائیں اور بیانات دیں۔
ذرائع کا بتانا ہے پارلیمانی پارٹی نے شیر افضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کر دی، شیر افضل مروت سے متعلق اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی۔
یاد رہے کہ ماضی میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی درخواست پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے: دفتر خارجہ
مزید :