اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر  حاضری اور خصوصی دعائیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ نیتن یاہو  نے گزشتہ روز اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہودی مذہبی روایات کے مطابق دعاؤں کی پرچی لکھ کر دیوار گریہ میں رکھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہودی عقائد کے مطابق یہ دعا کی قبولیت کا طریقہ ہے، یہودیوں کا اعتقاد ہے کہ کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں رکھنے  سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیوار گریہ

پڑھیں:

مشہور پاکستانی اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ میں حجاب کرنا شروع کردیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اریج فاطمہ 2017 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں اور 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔

تاہم سابقہ اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ انہیں حجاب کرنے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں طرح طرح کے میسج کر رہے ہیں۔ اریج فاطمہ نے کہا کہ جو ان کے دل کو ٹھیک لگا انہوں نے وہی کیا اور آگے بھی وہی کریں گی جو اللہ انہیں ہدایت دے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)


اریج فاطمہ کا نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے حجاب میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کی ہیں لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ میرے بارے میں فیصلہ کرنا ان کا کام ہے۔ حجاب پہننے کا انتخاب کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں نے کسی کی رائے مانگی ہے یا غیر مطلوبہ مشورے کے لیے سائن اپ کیا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ٹیلیفونک گفتگو میں کیا بات ہوئی؟ امریکی میڈیا نے بتادیا
  • کشمیری ایران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، خولہ خان
  • بارڈر پر صورتحال کشیدہ، پردیس میں پاک بھارت پلئیرز ایک، ویڈیو وائرل
  • کاؤنٹی ناٹنگھم شائر: آؤٹ کے بعد پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کی ایک ساتھ جشن منانےکی ویڈیو وائرل
  • خطے میں ایک بار پھر کشیدگی، جنگ بندی سے قبل ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے
  • احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل
  • پر اسرار بالوں والی غار دریافت،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
  • مشہور پاکستانی اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل
  • لیڈز ٹیسٹ؛ بھارتی کھلاڑی ریشابھ پنت امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل