پاک فوج نے ملک میں امن اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ملک میں امن اور معاشی استحکام لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
گورنر پنجاب سے راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے عہدے داران اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے لیڈر نے سفارتی سطح پر پاکستان کی جنگ جیتی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی معیار اور ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اب سیاسی جماعتیں بھی ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ انجوائے کرنے کے لیے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے گورنر بنے ہیں، وہ ہر گلی محلے میں جا کر اپنے لیڈر بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد پاکستانی لیڈر ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں مودی کو للکارا، وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان، تاجر برادری، طلبا اور سیاسی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت کی ہے، گورنر سندھ
اپنے خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کا کردار امن کے فروغ میں مثبت اور متوازن رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔