سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
زرداری ہاؤس کراچی میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن علی شان سونی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر برائے جیل خانہ جات سردار احمد صغیر بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور سردار احمد صغیر نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے شہید بھٹو،شہید بینظیر بھٹو، صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی کاوشیں بے مثال ہیں۔ فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اور بلاول بھٹو جب وزیراعظم بنیں گے تو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب ضرور حقیقت میں بدلے گا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔