جامعہ کراچی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر سیفی کی بطور پروفیسر آف ایمرٹس تقرری کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ڈاکٹر پروفیسر ظفر سعید سیفی(فائل فوٹو)۔
جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے اراکین سنڈیکیٹ سے بائی سرکولیشن منظوری لی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جا رہا ہے۔
وہ 12 جنوری 2001 سے لے کر یکم جنوری 2004 تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔
اس سے قبل جامعہ کراچی میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹر قیصر اور ڈاکٹر عطاالرحمان کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
سکھر: بااثر شخص کا طالبہ کو دوستی کا پیغام، اغواء کی کوشش، 9 افراد پر مقدمہ درج
—علامتی فوٹوسکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سکھر پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بااثر شخص دوستی کے لیے طالبہ کو پیغام بھیجتا تھا۔
صوبائی وزیر مینا خان نے بتایا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے، محکمۂ اعلیٰ تعلیم کو طالبہ نے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔
مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے کے بعد بھائیوں کو دھمکیاں ملنے پر طالبہ اور اس کا خاندان صالح پٹ سے سکھر منتقل ہوگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے میں طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں، 6 ملزمان ضمانت پر ہیں۔