پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
جس میں بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 دنیا بھر میں 93 تک پہنچ گئی ، گزشتہ 17 سال میں 3.
رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.7 ملین مجموعی 13 ملین پاسپورٹس جاری کیے گئے، گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں۔
ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے رپورٹ میں کہنا تھا کہ ای پاسپورٹس سے منسلک ملک بھر کے پاسپورٹس پر ای گیٹس کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر پاسپورٹ ایپ کو بھی اپگریڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 16 سال میں محکمہ پاسپورٹس نے مجموعی طور پر 295.7 بلین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے جبکہ گزشتہ دو سال میں رقم دوگنی یعنی 40 بلین روپے سالانہ حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی۔
پاسپورٹ سے متعلق خبریں
محکمہ کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں 53 پاکستان سیٹیزن شپ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، ادارے نے 4 ہزار 447 ری نانسی ایشن سرٹیفکیٹس اور ایک نیچرلائزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے، ملک بھر میں 32 نئے پاسپورٹس کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ تمام صوبائی اسمبلیوں اور بار کونسلز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی۔
مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں 24/7 پاسپورٹس فراہمی کی سہولت فراہم کی گئی، پاسپورٹس کی بروقت پرنٹنگ کے لیے 10 جدید پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 لیمنٹرز کی خریداری کی گئی۔
گزشتہ ایک سال کے دوران پاسپورٹ دفاتر کی بلڈنگز کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارات میں تبدیل کیا گیا، محکمہ کی جانب سے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ پر 73 ہزار 700 شکایات کو نمٹایا گیا، رپورٹ
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ پاسپورٹس کو جدید تقاضوں پر استوار کیا گیا، شہریوں کو بروقت اور محفوظ پاسپورٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر 24/7 خدمات فراہمی ممکن بنائی گئی، محکمہ پاسپورٹس دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کو جدید تقاضوں پر آسان سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے، بیرسٹر گوہر
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گزشتہ ایک سال پاسپورٹس کی کی جانب سے فراہم کی سال میں کیا گیا کی گئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔