کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36لاکھ اور 6 ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اجلاس میں کے ایم سی کا مالی سال 26-2025 کا (سرپلس) بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں 146.2 ملین روپے اضافی دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف

بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ چییئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجھے جو ذمے داری سونپی تھی میں نے اس کو پورا کیا اور پارٹی کی خواہش کے مطابق شہر کے مسائل حل کیے جسے شہریوں نے بھی سراہا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی تاریخ میں پہلی بار سیلری سسٹم کو ایپ پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی کے میئر اور ڈپٹی میئر نے جو جعلی بھرتیاں کیں وہ بھی ختم کردی گئیں۔

مزید پڑھیے: میونسپل ٹیکس کا نفاذ شہری حکومت کا حق ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ادارے کا مکمل آڈٹ کرکے شفافیت لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میونسپل ٹیکس میں پہلے جو رقم آتی تھی وہ کم تھی اور ماضی میں بلدیہ عظمیٰ کا ٹیکس ریکوری سسٹم انتہائی کمزور تھا لیکن اب ہر فیس، ٹیکس اور ادائیگی کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں اور بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی بروقت ہوا کرے گی۔

ترقیاتی منصوبے

مئیر کراچی نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

گزشتہ کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ میٹ سیکشن اپ گریڈ، 129 اسٹالز تعمیر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ میں 300 گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ ایریا قائم کیا گیا، 14 اسپتالوں و ڈسپنسریوں کے ذریعے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور یوسی گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کردی گئی۔

میئر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کونسل اجلاس میں شرکت پر 2 ہزار روپے فی ممبر ٹی اے ڈی اے منظور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اہل کراچی جلد خوشخبری سنیں گے، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر مرتضیٰ وہاب کا یہ 5واں بجٹ ہے، سابق ڈسٹرکٹ ناظم نعمت اللہ خان مرحوم کے دور میں ہر کونسل ممبر کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں 10 ہزار روپے ملتے تھے لیکن اب کونسل کے ممبر کو 2 ہزار روپے ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلدیہ عظمیٰ کراچی بجٹ کے ایم سی بجٹ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلدیہ عظمی کراچی بجٹ کے ایم سی بجٹ میئر کراچی مرتضی وہاب میئر کراچی کے ایم سی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟

کراچی:

پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 7 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ  کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 23ہزار 062روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 62ہزار 707روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 112روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 382روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ پی وی ویکسین کی مہم کے نتائج نہ ملے، سندھ حکومت نے 797 ملین روپے مختص کر دیے
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلئے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟
  • راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
  • ڈھائی ارب کرپشن کیس: اسٹینوگرافر کی پلی بارگین درخواست منظور
  • ڈھائی ارب کرپشن کا کیس: اسٹینوگرافر کی پلی بارگین درخواست منظور
  • پنجاب کابینہ نے تحفظ صارفین قانون 2025 ترمیم کے بعد منظور کرلیا
  • پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ برائے اسکول کرکٹ : دی سٹی اسکول اور حرا فاؤنڈیشن کی کامیابی