سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2025ء) سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 11 دہشت گرد جہنم واصل، 2 فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 11 خوراج جہنم واصل جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گئے، شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں۔ میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور ان کی عمر 37 سال ہے، میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میجر سید معیز عباس شاہ لانس نائیک جبران اللہ کے مطابق
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جس میں 13 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں ہونے والا خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی پشت پناہی رکھنے والے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں