سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے پیر کو صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم ماڈوی والا،ضیالنجار اور دیگر شریک تھے۔
ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔ اس موقع پر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔
فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنےگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام بھیجنے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے فوری طور پر ناموں کا پینل چیئرمین کشمیر کونسل کو بھجوایا جائے۔
یہ فیصلہ چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پر سنایا گیا، جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اب دس ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ ابھی تک چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس تاخیر سے انتخابی عمل اور شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ بروقت تقرریاں نہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جو جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ جلد از جلد اس سلسلے میں اقدامات کرے تاکہ عوام کے جمہوری حقوق محفوظ رہیں۔