اسلام آباد میں منعقدہ حجاج کانفرنس میں سعودی عرب کی حجاج کرام کے لیے خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کو بے مثال سہولتیں، مکہ مکرمہ میں قائم فیسلٹیشن سینٹر میں 3 ہزار شکایات کا ازالہ

اسلام آباد میں ’حجاج بیت اللہ کی خدمت، سعودی عرب اور پاکستان کا شاندار کردار‘ کے عنوان سے ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

یہ علمی و فکری نشست جمعیت اہلِ حدیث مرکزیہ کے زیرِ اہتمام اور مجلسِ یکجہتی پاکستان و سعودی عرب کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کی، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی مہمانانِ خصوصی تھے۔

شرکا نے حج 2025 کے مثالی انتظامات پر مملکتِ سعودی عرب کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی خدمت جس خلوص، ترتیب اور وسعتِ فکر سے کی ہے، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

تقریب میں پاکستان و سعودی عرب تعلقات کی تاریخی، مذہبی اور روحانی بنیادوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کا باہمی تعلق صرف سیاسی نہیں، بلکہ عقیدہ، تاریخ اور امتِ واحدہ کے تصور پر استوار ہے، جسے مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی جاری، مزید 4995 حجاج کی آمد متوقع

کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں سعودی عرب کی دینی خدمات اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کی قیادت کے کردار کو سراہا گیا، اور حج و عمرہ کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور حرمین شریفین کے تمام خدمت گزاروں کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا گیا، پاکستان کی مذہبی قیادت نے سعودی انتظامات کو امتِ مسلمہ کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بین الاقوامی کانفرنس پاکستان حج خادمین حرمین شریفین سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی کانفرنس پاکستان خادمین حرمین شریفین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

کوئٹہ:

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت کا ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
  • کربلا میں پاکستانی زائرین کے لئے موکب ام المومنین خدیجہ الکبریؑ کا قیام
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • مثالی سول سرونٹ اور انسان دوست رہنماء کو خراجِ تحسین
  • ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے شایانِ شان انعقاد کا فیصلہ
  • یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد
  • ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف
  • ماہ ربیع الاول میں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں جاری
  • قیام پاکستان کے دوران لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا:  عبدالخبیر آزاد
  • وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین