تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہے‘ڈاکٹر فواد احمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال ٹائون اور تعلم انسٹی ٹیوٹ آف ریسورس ڈیولپمنٹ کے درمیان اسکول ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین گلشن ٹائون ڈاکٹر فواد احمد ، اعزازی ڈائیریکٹر تعلم ڈاکٹر معروف بن رف، وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی، چیئرپرسن ایجوکیشن کمیٹی اسما طاہر، چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبد السمیع، ڈائریکٹر تعلیم عظیم حیدری، یوسی وائس چیئرمین آصف حسن، آصف عبدالکریم، اشعر عماد، محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور تعلم کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس معاہدے کے تحت گلشن اقبال ٹان کے زیرِ انتظام اسکولوں کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، والدین اور غیر تدریسی عملے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت دی جائے گی۔ چار ماہ پر مشتمل یہ تربیتی پروگرام تعلیمی ماحول کو مثر اور ترقی یافتہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔چیئرمین گلشن ٹان ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ انسان کی پہلی درسگاہ والدین ہیں اور اس کے بعد استاد کو وہی درجہ حاصل ہے۔ جب ہم نے گلشن اقبال ٹائون کی ذمہ داری سنبھالی اور اسکولوں کا دورہ کیا، تو یہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی کہ نامساعد حالات کے باوجود ہمارے اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں مگن ہیں، اور ان کی یہ محنت طلبہ کی کارکردگی سے جھلک رہی ہے۔ ہم نے اسکولوں کی حالت بہتر بنانے، اور ضرورت مند طلبہ کو یونیفارمز، بیگز، جوتے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے جیسے اقدامات کیے۔ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ضروری ہے کہ پرنسپل، اساتذہ، والدین اور نان ٹیچنگ اسٹاف اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں تاکہ نئی نسل کی بہتر تربیت اور رہنمائی ممکن ہو۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور، صوبائی وزیر لیبر سے کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ کا دھرنا ختم
لاہور:پنجاب کے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے کے خاتمے کے بعد، صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے سول سکرٹریٹ میں اساتذہ و ملازمین کے نمائندگان سے مذاکرات کیے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں صوبائی وزیر نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے اساتذہ سے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کل اساتذہ کے نمائندگان ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔
وزیر لیبر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اساتذہ نے وزیر لیبر کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا۔