سول اسپتال خیرپور میرس کے ایم ایس کا رات 2بجے اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) سول ہسپتال خیرپور میرس ایم ایس ڈاکٹرسید مسرور ضیا شاہ کا سول ہسپتال ، سٹی ہسپتال ، لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا رات 2 بجے کے وقت سرپرائز وزٹ غیر حاضر ڈیوٹی ڈاکٹر اور اسٹاف کو ایکسپلینیشن بھیج دیا اس موقع پر ایم ایس کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکے سول ہسپتال خیرپور میرس کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود ایئر کنڈیشنر کا معائنہ کیا اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں سے پوچھ گچھ کی آئی سی یو واڈ کا بھی دورا کیا سٹی ہسپتال میں گیسٹرو کے حوالے سے اے ایم ایس ڈاکٹر طارق بھنبھرو سے گفتگو کی ڈاکٹر طارق بھنبھرو نے بتایا کہ یہاں فلہال کوئی گیسٹرو کا پیک ریشو نہیں ہے جبکے کچھ ڈائریہ کے مریض آرہے ہیں جنکو ادویات دیکر فرسٹ ایڈ دے کر بھیجا جارہا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم ایس
پڑھیں:
ڈاکٹر ظفر اقبال بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کیلیے ڈھاکا روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
معروف محقق اور اقبالیات کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال دو روزہ بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لیے کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ سیمینار 9 اور 10 نومبر کو ڈھاکہ یونیورسٹی میں منعقد ہوگا، جس کا موضوع ہے: “قومی بیداری میں اقبال اور نذرالاسلام کا کردار”۔ اس علمی اجتماع میں مختلف ممالک سے محققین، ادیب اور دانشور شرکت کریں گے جو جنوبی ایشیا کی فکری و ادبی تحریکوں میں علامہ اقبال اور قاضی نذرالاسلام کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
ڈاکٹر ظفر اقبال اس سیمینار میں علامہ محمد اقبال کی فکر، فلسفہ اور جدید قومی شعور کی تشکیل میں ان کے کردار پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ظفر اقبال معروف سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کے بھائی ہیں۔ ان کی شرکت کو نہ صرف پاکستان بلکہ اقبال شناسی کے عالمی تناظر میں بھی ایک اہم علمی شمولیت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اقبال اور نذرالاسلام برصغیر کی فکری آزادی، خودی اور قومی شناخت کے دو روشن مینار ہیں، اور ان کی فکری وراثت آج بھی نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔